فرائی پین میں یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟جانیں اس کا حیرت انگیز استعمال جو کوئی بھی نہیں جانتا

image

ہم کچن میں اکثر موجود ہونے والی بہت سی چیزوں سے ناواقف ہیں کیونکہ ہم نے کبھی ان پر غور ہی نہیں کیا، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ فرائی پین کے ہینڈل میں یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے اور آخر اس کا استعمال کیا ہے۔

جو جان کر آپ بھی یہ سوچیں گی کہ آپ کتنے عرصے سے اتنی بڑی غلطی کر رہی ہیں اور اس کا استعمال کرنے کے بجائے کبھی اس پر غور ہی نہیں کیا۔

فرائی پین کے ہینڈل میں موجود سوراخ کا استعمال

ہم فرائی پین یا آج کل بازار میں ملنے والے توے پر اکثر دیکھتے ہیں کہ ان کے ہینڈل پر ایک سوراخ موجود ہوتا ہے، مگر یہ سوراخ کیوں ہے ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں۔

زیادہ تر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ یہ فرائی پین کو لٹکانے کے لئے دیا گیا ہے تا کہ اسے رکھنے میں مسئلہ نہ ہو مگر یہ بات بلکل غلط ہے۔

اس سوراخ کا اصل مقصد ہے کہ جب آپ کھانا پکا رہی ہوں تو چمچہ ادھر اُدھر رکھنے کے بجائے فرائی پین کے ہینڈل میں موجود سوراخ کے اندر پھنسا دیں، اور سلیپ یا پلیٹ وغیرہ گندی کرنے کے بجائے اس پین میں ہی چمچ رکھیں۔

ہے نہ ایک دم حیران کر دینے والی بات، یقیناَ آپ بھی چمچ کسی ڈھکن یا پلیٹ میں رکھتے ہوں گے تو بس آج سے ہماری بتائی ہوئی معلومات کا استعمال کریں اور ابھی ہماری ویب کے فیس بک پیج پر جائیں اور کمنٹ میں بتائیں کہ کیا آپ بھی یہی غلطی کرتے آ رہے ہیں؟

اور ہاں لائک اور شئیر کرنا نہ بھولیے گا تاکہ یہ معلومات آپ کے پیاروں کو بھی ملتی رہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.