کیا اس سال بھی پاکستانی مسلمان حج ادا نہیں کرسکیں گے؟ سعودی حکومت نے کیا عندیہ دے دیا

image

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تباہ کارئیوں کے باعث اس سال بھی سعودی حکومت نے غیر ملکی عازمین حج کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی۔

یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جب حج کرنے کی سعادت صرف سعودی عرب کے لوگوں کو ہی حاصل ہو گی جبکہ پچھلے سال بھی یہ پابندی کارونا وائرس کے باعث عائد کر دی گئی۔

باضابطہ تو ابھی پابندی کے بارے میں اعلان نہیں کیا گیا لیکن غیر ملکی خبر رساں اداروں کی طرف سے حاصل ہو نے والی اطلاعات کے مطابق اس پابندی کا فیلہھ کر لیا گیا ہے بس اعلان کرنا اب باقی ہے۔ مزید یہ کہ ابتداء میں سعودی حکام نے بیرون ملک مقیم عازمین کی میزبانی کا منصوبہ بنایا تھا جسے اب منسوخ کردیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ اس لیے منسوخ کیا گیا کیوں کہ ویکسین کی اقسام، ان کی افادیت اور وائرس کی نئی اقسام منظر عام پر آنے کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں نے حکام کو اپنے فیصلے پر غور کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

جہاں تک بات سعودی عرب کے اپنے لوگوں کی ہے تو ان کے لئے بھی کئی شرائط رکھی گئیں ہیں جنہیں پورا کرنے کے بعد ہی وہ حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے۔

جیساکہ صرف ان مقامی عازمین کو ہی اجازت دی جائے گی جنہیں ویکسین لگی ہے یا جو حج سے کم از کم چھ ماہ قبل وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا آفس نے خبر پرتبصرے سے گریز کیاہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts