اس کی قیمت 7 ہزار روپے ہے ۔۔۔ اس ٹاپس میں ایسا کیا ہے جو لوگ مہنگا ہونے کے باوجود اسے پسند کر رہے ہیں؟

image

آج کل کپڑوں، جوتوں اور دیگر سامان کے اعلیٰ کوالٹی کے برانڈز اپنی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے کہ آج کل مولانا طارق جمیل کا 550 روپے کا ازاربند اور 20 ہزار روپے کا عبایا تنقید کے نشانے پر ہے وہیں ایک اور معروف برانڈ کا ایئرنگ یعنی کان میں پہننے والا ٹاپس تنقید کی نظر ہے۔

مشہور برانڈ جہاں کا چاند تارہ نامی کان کا ٹاپ جس کی قیمت 7000 روپے یہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور لوگ ان کی مہنگی قیمت کو جان کر مختلف کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔

دراصل جہان برانڈ کے انسٹاگرام اور آفیشل ویب سائٹ پر اس ٹاپ کی مکمل تفصیل لکھی ہوئی ہے جس کے مطابق یہ ہاتھ سے بنایا گیا پہے، جو کہ ایک روپیے کے سکے کی طرح نظر آ رہا ہے۔ اس میں 925 ہزار پیور چاندی کا استعمال کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس میں ایک خاص قسم کا امیزونائٹ پتھ جو سبز رنگ کا ہوتا ہے اور مشہور امیزون دریا میں پایا جاتا ہے، اس پتھر کو نیچے کی جانب لگایا گیا ہے، جس کی وجہ سے اس کی قیمت اتنی زیادہ جبکہ یہ دکھنے میں بہت معمولی لگ رہا ہے۔

اس حوالے سے لوگوں نے دلچسپ کمنٹس بھی کیئے ہیں آپ بھی ملاحظہ کریں:


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.