جب میں نے کیٹ کو پہلی بار دیکھا تو ۔۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ کیسے ملے تھے؟ جانیں ان کی محبت کی داستان

image

کیٹ اور پرنس ولیم کی پہلی ملاقات 2001 میں انڈریو یونیورسٹی میں ہوئی جہاں وہ دونوں آرٹ ہسٹری میں گریجویشن کر رہے تھے، اسی دوران ایک فیشن شو میں کیٹ نے ماڈلنگ میں حصہ لیا جہاں ولیم کی نظر کیٹ پر پڑی اور وہ ان کے گرویدہ ہو گئے۔ یوں دونوں کی دوستی کا آغاز ہوا اور 2003 میں انہیں پہلی بار ایک ساتھ ایک کھیل کے مقابلے میں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات کے لطف اُٹھاتے دیکھا گیا۔ جس کے بعد ان کی دوستی محبت میں بدلنے لگی اور یہ اکثر ایک ساتھ سیر سپاٹے کرتے دِکھائی دینے لگے، دونوں نے ایک ساتھ گریجویشن مکمل کیا اور لنچ پر دونوں کی فیلمیز بھی آپس میں ملیں جس کے بعد دونوں خاندانوں میں بھی اچھی دوستی ہو گئی۔

جس کے بعد یہ خبر پھیلی کہ یہ دونوں الگ ہوگئے ہیں مگر کچھ ہی دنوں بعد دونوں نے پھر سے ایک ہونے کا فیصلہ کر لیا اور ملاقاتوں کا ایک بار پھر آغاز ہو گیا۔

پرنس ولیم نے کیٹ کب شادی کے لئے راضی کیا؟

اس خوبصورت جوڑے کی ملاقاتوں کے خوب چرچے ہوتے رہے اور آخر 2010 میں وہ دن آ ہی گیا جب ولیم نے کیٹ کو پروپوز کیا اور ان کی منگنی ہو گئی جسے خفیہ رکھا گیا۔

شادی کی تقریب:

فروری 2011 میں شاہی خاندان نے کیٹ اور پرنس ولیم کی شادی کا اعلان کرتے ہوئے 1900 لوگوں کو شادی پر مدعو کیا، جن میں بڑے بڑے اداکار، موسیقار، سیاسی اور سماجی شخصیات شامل تھیں۔ 29 اپریل 2011 میں دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے عروسی لباس میں ملبوس کیٹ نے حسین دولہن بن کر سر پر تاج پہنے شہزادے ولیم کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کر دیا اور یوں ان کی محبت مکمل ہو گئی۔

ولیم کہتے ہیں: کیٹ کو جب پہلی مرتبہ دیکھا تو مجھے اچھی لگی، یہ ہر کام میں بالکل پرفیکٹ تھی، میں کبھی کبھی سوچتا تھا پتہ نہیں یہ میری فیملی کو بنا کر رکھے گی بھی یا نہیں۔ بکمنگھم محل کے تمام اصولوں کے مطابق چلے گی یا نہیں، کہیں یہ ملکہ بننے کے قابل ہوگی بھی یا نہیں، لیکن پھر وقت گزرے کے ساتھ میرا دل مضبوط ہوگیا کہ یہ میری ملکہ پرفیکٹ ضرور بنے گی، اور پھر ہمارے درمیان دوستی محبت میں بدل گئی، ہم نے اتنی توقع نہ کی تھی، جتنی محبت ہمیں ایک دوسرے سے ہوگئی، مجھے لگتا ہے کیٹ میری زندگی کا سب سے اچھا فیصلہ تھا جس پر مجھے کبھی ملال نہیں ہوا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.