ایک سو ایک سالہ دبیر الاسلام نامی بنگلادیشی بابا کے چرچے ہیں جو روزے کی حالت میں واک کر کے کورونا وبا کے خلاف ہر اول دستے کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
دبیر الاسلام اس سے قبل گزشتہ لاک ڈاؤن کے دوران 4 لاکھ 20ہزار ڈالرز فنڈز اکٹھا کر چکے ہیں تاہم اب 101سالہ عمر رسیدہ شخص نے دنیا بھر کو ایک نیا چیلنج پیش کیا ہے جس کے تحت دبیر الاسلام اگلے ہفتے ڈیڑھ ملین قدم چلیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 150شہر اس گلوبل واک چیلنج کا حصہ بنیں گے، اس چیلنج کے تحت لوگوں کو اپنے مقامی پارک یا باغات میں چلتے ہوئے دیکھا جائے گا۔
دبیر الاسلام چوہدری کے چیلنج کے تحت جمع کیا جانے والا فنڈ دنیابھر میں عالمی وبا کورونا سے متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ مہاجرین کے کیمپوں میں موجود افرادکو بھی تقسیم کیا جائے گا۔
دبیر الاسلام کے صاحبزادے عتیق کا کہنا ہے کہ ‘میرے والد ہمیشہ سے ہی متحرک اور بانٹنے والی شخصیت ہیں۔