چھوڑنے والے اللہ کے فیصلے کا انتظار کریں ۔۔ دوسری بیوی طوبیٰ سے طلاق کے دعوے کے بعد عامر لیاقت بھی بول پڑے

image

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین گزشتہ کئی ہفتوں سے خبروں میں زیر کردش ہیں۔جیسا کہ سب جانتے ہیں ہانیہ خان جو کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہونے کی دعوے دار ہیں جس کی عامر لیاقت نے ایک ویڈیو پیغام میں تردید بھی کر چکے ہیں، گزشتہ روز وائرل ہونے والی ہانیہ خان کی پوسٹ پر عامر لیاقت حسین نے جواب دے دیا ہے۔

ہانیہ خان نے اپنی ایک پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ طوبیٰ نے ان سے طلاق لے لی ہے جس کے جواب میں معروف اسکالر عامر لیاقت بھی بول پڑے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت حسین نے دبے لفظوں میں اپنی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار ہانیہ خان کے الزامات کی پرزور " مذمت" کی اور اپنی دوسری بیوی کو پیغام جاری کیا ہے۔

عامر لیاقت نے لکھا " لوگ مشہور ہوگئے،ہمیں بدنام کرتے کرتے۔تہمت طرازی، بہتان اور مقدس ہستیوں کا نام لے کر کردار کشی تاریخ میں ہمیشہ ناکام رہی، جو پیچھے ہیں گرجائیں گے، جواب سوالوں کا دیا جاتا ہے تصورات کا نہیں! نیکی عذاب ہوئی۔"

انہوں نے اپنی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار ہانیہ خان کیلئے پیغام دیا کہ توڑنے والے اللہ کے فیصلے کا انتظار کریں۔ انہوں نے چھوڑنے والوں کیلئے بھی کہا کہ وہ بھی اللہ کے فیصلے کا انتظار کریں۔ ان کی ٹویٹ میں ایک بات واضح نہیں ہوسکی کہ انہوں نے چھوڑنے والے " اپنی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کو کہا ہے یا دوسری بیوی طوبیٰ کو۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.