ایران کی امریکا سے مذاکرات کی بحالی کیلیے 3 شرائط، ٹرمپ کے جواب کا انتظار

image

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران نے قطر کے ذریعے امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلیے تین شرائط واشنگٹن کے سامنے رکھ دی ہیں اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کیلیے ایران نے تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران قطری ثالث کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور قطری حکام تہران کے مطالبات امریکا تک پہنچا چکے ہیں۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری جنگ کے دوران بالواسطہ سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری رہا ہے، جو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کے بعد بھی برقرار رہا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں جون میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے، جس کا مقصد جنگ کے خاتمے اور ایک وسیع تر معاہدے کیلیے راہ ہموار کرنا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US