دنیا میں اور کیا کچھ تباہ ہونے والا ہے؟ مشہور نابینا خاتون نجومی کی 2021 کے حوالے سے کی جانے والی خطرناک پیشگوئیاں سچ ثابت ہونے لگیں

image

ہر آنے والے سال سے دنیا کے تمام انسانوں کو اپنی زندگی میں خوشگوار لمحات کی امید ہوتی ہے ۔

لیکن ہر کسی کی زندگی اور ملکوں کےنصیب میں کچھ پریشانیاں بھی لکھی ہوتی ہیں ۔ جنہوں نے آکر ہی رہنا ہو تا ہے۔

دنیا میں اس وقت کئی نجومی موجود ہوتے ہیں کہ جو آپکو آپکی آنے والی زندگی کے بارے میں پیشگی بتا دیتے ہیں۔

جوکہ کئی بار سچ بھی ثابت ہوتیں ہیں اور کئی بار جھوٹ بھی کیونکہ غیب کا علم تو صرف اللہ پاک کے پا س ہے ۔یہاں اگر ہم آنجہانی بابا وانگا کی بات کریں تو انہوں نے اپنی موت سے قبل انیس سو چھیانوے میں سال دوہزار اکیس کیلئے بہت سی پیش گوئیاں کی ۔

بابا وانگا نے کہا کہ سال 2021 زمین پر رہنے والوں کے لیے تباہی کا سال ہوگا اور دُنیا تباہی اور بڑے حادثات سے دوچار ہوگی اور لوگوں کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بدل جائے گی اور سال 2021 مُشکل گھڑیوں کا آغاز ہوگا جس میں لوگ مذاہب کی بنیاد پر تقسیم ہو جائیں گے اور اُن کی منزل تبدیل ہوجائےگی۔

یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ انکی یہ پیش گوئی سچ سابت ہوئی کہ دو ہزار بیس سے دو ہزار اکیس تک دنیا کورونا کی لپیٹ میں لے لیا اور انسانی جانیں اتنی تیزی سے ختم ہو رہی ہیں جتنی تیزی سے درخت کے پتے بھی نہیں جھڑتے تو دوسری طرف اسرائیل مذہب کو ہی بنیاد بنا کر فلسطین پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

سال 2021 سے متعلق بابا وانگا کا کہنا تھا کہ اس سال ایک طاقتور ڈریگن انسانیت پر چھا جائے گا اور تین بڑے اکھٹے ہو جائیں گے اور لوگوں کے پاس سُرخ پیسہ ہوگا ۔

اس پیش گوئی میں چین کو ڈریگن کہا گیا ہے اور چین ،روس،انڈیا اکٹھے ہوں گے، جو ابھی تک تو نہیں ہوئے اور اس طرح انکی یہ پیش گوئی غلط ثابت ہوئی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ سننے کی صلاحیت سے محروم ہو کر دماغی کینسر کا شکار ہو جائیں گے، مزید یہ کہ روس کے صدر پیوٹن پر قاتلانہ حملہ ہوگا ۔

یہ وہ دونوں ایسی پیش گوئیاں تھی جو ابھی تک پوری نہیں ہوئیں جس پر لوگوں کو حیرت ہے کہ انکی پیشگوئی غلط ثابت ہو رہی ہے، لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ابھی سال دو ہزار اکیس آدھے سے زیادہ باقی ہے۔

ویسے خدا نہ ہی کرے ایسا کہ کسی کی جان چلی جائے اور کوئی ایسی بیماری میں مبتلا ہو ۔

اس کے علاوہ انکی ایک بہت اچھی پیش گوئی یہ تھی کہ اس سال کینسر کا علاج دریافت ہو جائے گا اور وہ سائنسدانوں نے اسی سال کر ہی لیا ہے دریافت پر سال دو ہزار اکیس کے اخر تک وہ اس میں مکمل طریقے سے کامیاب ہو جائیں گے۔

بابا وانگا نے کہا ہے کہ 200 سال تک انسان خلائی مخلوقات سے رابطہ حاصل کر لے گا اور 5079 دُنیا کا آخری سال ہوگا لیکن یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ یہ پیشگوئیاں کتنی سچی ہیں اور کنتی جھوٹی۔

واضح رہے کہ نائن الیون،لیڈی ڈیانا کی موت، گلوبل وارمینگ، 2004 ٹی سونامی وغیرہ جیسی انکی ہی بری پیش گوئیاں سچ ثابت ہو بھی گئیں ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts