میں خود ایک کورونا کا مریض ہوں اور میرا یہ مرض ۔۔ بھارت کے مشہور ڈاکٹر نے اپنی موت سے قبل وینٹی لیٹر سے آخری ویڈیو جاری کر دی

image

انڈین میڈیا کے مطابق بھارت کی میڈیکل کی جانی مانی ہستی ڈاکٹر کے کے اگروال باسٹھ سال کی عمر میں کورونا وائرس سے ہی انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر کے کے اگروال نے میڈیکل فرٹیلٹی کے شعبے میں خاصا نام کمایا ۔انکی انہیں خدمات کے اعتراف میں انہیں انڈین حکومت نے پدما شری ایوارڈ سے نوازا۔

ڈاکٹر کے کے اگروال جب سے ڈاکٹر بنے اور جب سے انہیں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا تب سے ہی انہوں نے اپنی ساری زندگی انسانیت کیلئے وقف کر دی۔

اسی مقصد کے حصول کیلئے وہ بیشتر ویڈیوز بنایا کرتے تھے۔ جس میں وہ لوگوں کو میڈیکل سائنس کے حوالے سے معلومات فراہم کیا کرتے تھے کہ کس طرح بیماری سے بچا جائے اور کس طرح بیماری سے لڑا جائے ۔

بلکل اسی طرح وہ کورونا وائرس سے بھی بچاؤ کس طرح کیا جائے اس کی کئی ویڈیوز بنا چکےتھے۔ انکی ہر ایک ویڈیو کو لاکھوں لوگ پسند کرتے تھے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ انکی ہر ویڈیو سو ملین ویوز سے بھی اوپر چلی جاتی تھی۔

اس کے علاوہ پوری دنیا اس وقت ششدر رہ گئی جب انہوں نے 30 اپریل کو اپنے فیبک اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں اس وقت بھی آکسیجن لگی ہوئی تھی۔

اس ویڈیو میں انہوں نے عوام کو یہی کہا کہ میں خود ایک کورونا کا مریض ہوں اور میرا یہ مرض دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔

انڈیا میں کورونا کے حالات پر ہی انہوں نے ماضی کے انڈین فلم انڈسٹری کے سپر ہیرو راج کپور صاحب کا ایک ڈائیلاگ کہا کہ " پکچر ابھی باقی ہے"، یہاں انکا یہ مطلب تھا کہ حالات کورونا سے ابھی اور بھی سنگین ہو نا باقی ہیں۔

واضح رہے کہ انکی اس ویڈیو پر ہر کوئی ڈاکٹر صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا نظر آیا۔

ایک صارف نے تو کہا کہ ہم انڈ یا والوں نے آپکی ویڈیو سے کورونا وائرس سے متعلق بہت کچھ جانا جس پر آپکا بہت شکریہ سر۔

ایک صارف نے تو کہا آپ کی خدمات یہ ملک ہمیشہ یاد رکھے گا سر۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts