شادی کے دن سب سے زیادہ الگ دکھنا دنیا بھر میں دلہنوں کی خواہش ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دلہنیں اپنے لباس یا فوٹوگرافی کی منفرد جگہوں کا انتخاب کرتی ہیں تاکہ ان کی شادی یادگار رہ جائے آج ہم ہماری ویب میں آپ کو دنیا بھر کی 4 منفرد لباس پہننے والی دلہنوں کی شادی دکھا رہے ہیں۔
دنیا کا سب سے بڑا جوڑہ
اس جوڑے کا لمبائی 2 گز سے بھی زیادہ ہے، یہ چائنا میں ہونے والی ایک شادی ہے، جس پر دلہن کی سہیلیوں اور شرکت کرنے والے دیگر افراد نے دلہن کی یہ میکسی پیچھے سے پکڑی اور اس پر تقریباً 10000 کے قریب گلاب کے پھول لگائے گئے ہیں۔
گلاسوں کو لباس میں لگوایا
اس دلہن کو مشروبات بہت زیادہ پسند ہیں، اس لئے اس نے شادی میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد کے مطابق اپنے لباس پر گلاس لگوالئے تاکہ ہر شخص دلہن سے بآسانی مل سکے۔
اوون کا لباس پہنا
یہ دلہن کہتی ہے، میرے شوہر کو بھیڑیں بہت پسند ہیں وہ اس کا کاروبار کرتے ہیں، اس لئے میں نے سوچا کہ اوون کا لباس بنوا کر پہنوں تاکہ سب کو میرا لباس یاد رہے۔
مور کے پر جیسا تاج
یہ دلہن ایک انٹرویو میں بتاتی ہے کہ مجھے مور بہت پسند ہے، میں نے اپنی شادی کی تھیم مور کے پر کے مطابق سجوانے کا کہا تھا جو کہ ممکن نہ ہوسکا تو میں نے مور کے پر جیسا تاج بنوا کر پہن لیا۔