شادی کوئی گڈہ گڈی کا کھیل نہیں یہ بات تو ہم سب نے سنی ہے مگر شادی کے دن بھاگ جانا زندگی کا کھیل بن سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ آپ کو بتاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کانپور میں عین شادی کے وقت دلہا فرار ہوگیا۔ ایک دوسرے کو ہار پہنانے کی رسم پوری کرنے کے بعد دلہا اچانک غائب ہوگیا اور پھر واپس نہ آیا۔
دلہن کے گھر والوں کو شبہ ہوا کہ دلہا اغوا ہوگیا ہے، مگر بعد میں پتہ چلا کہ دلہا تو فرار ہوگیا ہے۔
دلہے کے فرار ہونے کا سن کر لڑکی والوں کے طوطے ہی اڑ گئے، دلہن پر جیسے بجلی آ گری ہو۔ بعدازاں خاندانی رضامندی سے کسی مناسب لڑکے سے دلہن کی شادی کر دی گئی۔
دلہن کے گھر والوں نے لڑکے کے فرار ہونے کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرادی، دوسری جانب دلہا کے والد بھی اپنے بیٹے کی گمشدگی کی درخواست لے کر تھانے پہنچ گئے۔