گزشتہ روز گوگل کی سالانہ آئی او ڈویلپرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس مین صارفین کیلئے کئی بڑے بڑے اعلانات کیے گئے۔
جن تمام چیزوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس تبدیلی سے ان تمام ایپس کو ایک جدید شکل مل جائے گی۔
ان تمام تبدیلیوں کے بارے میں زیل میں بتایا جا رہا ہے۔
اینڈ رائیڈ 12 کا نیا انداز
اس کانفرنس میں اینڈ رائیڈا 12 کا نیا یو ڈیزائن پیش کیا گیا ۔
اس نئے ڈیزائن میں متعدد رنگوں اور کسٹمائزیشن کی سہولت موجود ہے جس سے آپریٹنگ سسٹم اور سسٹم کلرز بدلنے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے تاکہ وال پیپر سے مطابقت پیداکی جا سکے۔
اس میں نئے پرائیویسی فیچر بشمول پرائیویسی ڈیش بورڈ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے اور اس کا بیٹا ورژن اب دستیاب ہے اور 11 کمپنیوں کے فونز پر کام کر سکے گا ۔
گو گل ورک اسپیس کو زیادہ بہتر بنانا
اب گو گل کی جانب سے گوگل ورک اسپیس کیلئے ایک نئے کینوس کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت اب اس میں کئی اسمارٹ فیچرز موجود ہوں گے جیساکہ اب صارفین کو ورک اسپیس سے منسلک کرنے کے ساتھ ساتھ گوگل ڈوک ،شیٹ یا سلائیڈ پر بھی میٹ ویڈیوکال کی سہولت موجود ہوگی۔
سام سنگ اور گوگل کا اپنے اسمارٹ واچ او ایس اکٹھا کرنے کا اعلان
گوگل کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے کہ اس کا وئیر او ایس جسے اب ہم واچ کہہ سکیں گے اسے اور سام سنگ کے ٹیزین آپریٹنگ سسٹم کو اکٹھا کیا جا رہا ہے جس سے بیٹری کی ٹائمنگ بھی زیادہ ہو گی اور ایپس لانچنگ بھی ہو گی آسان۔
پروجیکٹ اسٹار لائن
اس فیچرکو استعمال کر کے کسی بھی فرد کا رئیل ٹائم تھری دی ماڈل تیار کیا جائے گا جس سے ہمیں فیس ٹو فیس میٹنگ کا احساس ہو گا ۔
گو گل کا نیا کیمرہ
اس تبد یلی کے زریعے اب گوگل کے کیمرے اور امیجنگ پراڈکٹس کو بھی اپڈیٹ کرنے پر کام ہو رہا ہے۔ جس کا مقصد تصاویر میں جلد کی رنگت کو درست پیش کرنا ہے۔
گو گل فوٹو اپڈیٹ
گوگل فوٹوز کیلئے اب ایک نیا سنیماٹک مومنٹس نامی ایک فیچر متعارف کروایا جائے گا جس کے تحت دو تصویروں کو جوڑ کر ایک حرکت کرتی ہوئی تصویر بنائی جائے گی۔
اس کے علاوہ اب آپکے موبائل گیلری میں موجود تصاویر کو کئی اور نہیں دیکھ سکے گا کیونکہ آپ ہر تصویر پر پاسورڈ لگا سکتے ہیں اور اس طرح اسکرولنگ کرنے پر موبائل گیلری میں کو بھی تصویرنظر نہیں آئے گی۔
پاس ورڈ مینیجر میں تبدیلی
گوگل کی جانب سے کسی ویب سائٹ کے محفوظ پاس ورڈ کو گوگل پاس ورڈ منیجر کے اندر بدلنے کے ایک نئے ذریعے کا بھی اعلان کیا گیا۔
گوگل میپس اے آئی لائیو ویو ٹول
گوگل کی جانب سے میپس میں بھی تبدیلیاں کی جارہی ہیں، جس میں ایک نیا فیچر لائیو ویو آگیومنٹڈ رئیلٹی ٹول کا بھی ہے۔
گوگل کی جانب سے ایسے فیچرز کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے جو میپس کو زیادہ معلوماتی بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔
اینڈ رائیڈ ڈیوائسز کی تعداد
اس وقت پوری دنیا میں 3 لاکھ اینڈ رائیڈ ڈیوائسز استعمال کی جارہی ہیں۔
نیا ہیلتھ ٹول
گوگل کی جانب سے ایک نئے ہیلتھ ٹول کو بھی پیش کیا گیا جس کے ذریعے صارف جلد کے کسی متاثرہ حصے کی تصویر لے کر جلدی امراض کے بارے میں جان سکے گا۔
یہ ٹول رواں سال کسی وقت ابتدائی طور پر متعارف کرایا جائے گا۔