بھارت میں حالیہ آنے والے سمندری طوفان تاؤتے نے شدید تباہی مچائی جس کے باعث جانی و مال نقصان بھی ہوا تو کوئی بال بال اس طوفان کی لپیٹ میں آنے سے محفوظ رہا۔
طوفان سے بال بال بچنے والے لوگوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جو موت کے منہ سے واپس آئی۔
بھارت میں طوفانی ہواؤں کے سامنے سڑک کے کنارے لگا درخت بھی اپنی جگہ سے اکھڑ کر گر گیا، وہیں نیچے سے گزرنے والی ایک خاتون موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئی۔
اسی طوفانی ہواؤں کے دوران ممبئی میں ایک خوش قسمت خاتون سڑک کے کنارے گزرتے ہوئے لقمہ اجل بننے سے رہ گئی، سوشل میڈیا پر چند سیکنڈ کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
اس سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ خاتون تیز ہوا کے باعث اچانک زمین پر گرنے والے درخت کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی، ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی حیرت زدہ ہوئے۔
اس خاتون کی خوش قسمتی تھی کہ درخت کے گرنے کے آخری لمحے میں بھاگ کر سڑک کے دوسری جانب آگئی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہونے سے بھی بچ گئی۔