دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس اور سابقہ بیوی میلنڈا فرنچ کے درمیان رقم کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے، جس کی اب تصدیق ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بل گیٹس نے سابقہ بیوی میلنڈا کو 3 ارب ڈالرز کی خطیر رقم منتقل کی ہے۔ بل گیٹس کی جانب سے رقم طلاق کے بعد دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بل گیٹس نے اپنی بیوی کے نام 80 کروڑ 50 لاکھ کے شئیرز بھی نام کیے ہیں۔ جبکہ ڈیری اینڈ کمپنی کے 7 فیصد شیئرز بھی میلنڈا کے نام کیے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بل گیٹس اور سابقہ اہلیہ میلنڈا کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ بعدازاں بل گیٹس نے اپنے ترجمان کے ذریعے اعتراف کیا ہے کہ کمپنی کی ملازمہ سے ناجائز تعلقات تھے۔