بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر چڑھائی کرڈالی۔
اسرائیلی فورسز نے تب مسلمانوں پر اٹیک کیا جب وہ نماز جمعہ کے بعد جنگ بندی کی خوشی منا رہے تھے۔
11 روز کی جنگ کو ابھی روکے ہوئےابھی کچھ ہی ٹائم ہوا تھا لیکن اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصی کے صحن میں موجود نمازیوں پر پہلے ربڑ کی گولیاں فائر کیں اور پھر شدید آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
جس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کےصحن میں بھگدڑ مچ گئی۔
اور کئی مسلمان شدید ذخمی ہو گئے۔
صرف فلسطینی مسلمانوں پر ہی نہیں بلکہ صحافی حضرات کو بھی اسرائیلی فورسز نے اپنے ظلم وستم کا نشانہ بنایا۔
جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے جشن کی ضد میں آکر دوبارہ مسجد اقصیٰ پر چڑھائی کی۔
کیونکہ حماس اس جنگ بندی کو اپنی فتح کہہ رہا تھا اور اسرائیل کی ہار۔