مسلمان ہر طرف سے نرغے میں ہیں آج کل،اس کی واضح مثال یہ ہے کہ ایک تو مسلمانوں کے قبلہ اول(مسجد اقصیٰ) پر صیہونی قابض ہیں اور یہی مسلمانوں کا وہاں قتل عام کرتے نظر آرہے ہیں۔
لیکن اب بات بہت آگے نکل گئی ہے کیونکہ جمعہ مبارک کے خطبے کے دوران ایک مسلح شخص تیزی سے مسجد الحرام میں امام شیخ بندر بلیلہ صاحب کو قتل کرنے کی نیت سے منبر کی جانب بڑھا۔
جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے دبوچ لیا اور امام صاحب محفوظ رہے۔
اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے لگی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح شخس ان کی حراست میں ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے، اور اسکے خلاف پوری قانونی کارروائی کی جائیگی۔
اس تمام واقع کے باوجود بھی امام صاحب نے بہت دلیری دیکھائی اور خطبہ جاری رکھا ۔