اسرائیل جس طرح کئی برسوں سے فلسطین پر ظلم ڈھا رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔
لیکن اس رمضان سے جو فلسطینیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس سے بھی تمام لوگ واقف ہیں اور فلسطین سے اظہار یک جہتی کر رہے ہیں۔
جیساکہ ایک فٹبال میچ کے دوران انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کے بعد فلسطین کا جھنڈا پکڑ کر گراؤنڈ کا چکر لگا یا۔
اور پاکستان میں کئی ایک مقامات پر احتجاج ہوئے، سڑکوں پر اسرائیل کے جھنڈے بنا دیے گئے وغیرہ وغیرہ۔
لیکن کویت نے ایسا کام کر دیا جس سے ہر مسلمان کا سر فخرسے بلند ہو گیا۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک اسرائیلی عورت اور مرد کا کلپ وائرل ہو رہا ہے۔
جس میں خاتون نے ائیر پورٹ حکام کو جیسے ہی اپنا پاسپورٹ دیکھایا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا کہ اب سے کویت ائیر ویز سے کوئی بھی اسرائیلی سفر نہیں کر سکتا، چاہے پھر اسے دنیا میں کہیں بھی جاناہو۔
جس پر خاتون نے کہا کہ اب ہم کس طرح جائیں گے پھر،
تو ائیر پورٹ حکام نے کہا کہ میڈم سب کیلئے پالیسی ایک ہی ہے۔
تو خاتون نے بار بار اسرار کیا کہ اسے ائیر پورٹ سپروائزر اور ائیر پورٹ مینیجر سے ملنے دیا جائے تا کہ پھر وہ ان سے بات کر سکیں۔
لیکن پھر وہی جواب دیا گیا کہ میڈم آپکو ملنے نہیں دیا جا سکتا کیونکہ اب یہ ہماری پالیسی بن چکی ہے۔
واضح رہے کہ یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے کہ فلسطین سے اظہار یک جہتی کی جا سکے۔
کیونکہ اسرائیل ناحق مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، بچوں کو یتیم کر رہا ہے۔