سابق کپتان سرفراز احمد نے فہد مصطفیٰ سے کون سی خواہش کا اظہار کردیا؟

image

سوشل میڈیا پر ستاروں، سیلیبریٹیز اور کرکٹرز کی جانب سے پوسٹ لگانا عام بات ہے جبکہ سیلیبریٹیز، کرکٹرز کی جانب سے جواب دینا بھی معمولی بات ہے۔ ایسا ہی کچھ سوشل میڈیا پر سابق کپتان سرفراز احمد اور اداکار فہد مصطفیٰ کے درمیان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ہوسٹ اور اداکار فہد مصطفیٰ کی جانب سے اپنے کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی، جس کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے سلسلے میں ابو ظہبی ساتھ چلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

اداکار فہد مصطفیٰ کی جانب سے ٹوئٹر پر نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت دیکھ کر مداح داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

ویڈیو پر مداحوں کے ساتھ ساتھ سرفراز احمد بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ سابق کپتان نے فہد مصطفیٰ کی ویڈیو پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پی ایس ایل 6 کے میچز کے لیے ابو ظہبی چلنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

ٹوئٹ میں سرفراز احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا "بھئی واہ، فہد مصطفیٰ بھائی، ساتھ آجائیے آپ بھی ابوظہبی"۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں منعقد ہونا ہے، اس حوالے سے کرکٹ ابوظہبی نے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.