پہاڑ پر چڑھنے والوں نے زور دار آواز سنی تو ۔۔ کیبل کار اچانک حادثے کا شکار کیسے ہوگئی؟ ۔۔ جانیں اس خوفناک واقعے کے بارے میں

image

عام کار میں تو سب ہی بیٹھتے ہیں، مزہ اس وقت آتا ہے جبکہ آپ ایک کیبل کار میں بیٹھیں اور یہ اونچے نیچے پہاڑوں اور خوفناک راستے سے گزر کر بخیریت آپ کی منزل پر پہنچا دے۔ لیکن جب کیبل کار دشوار گزار راستے کے درمیان حادثے کا شکار ہو جائے تو انسان کا زندہ بچنا یا اس کی لاش کا ملنا ہی سبب سے بڑا اہم کام ہوتا ہے۔

گذشتہ روز اٹلی میں جھیل ماگیوری کو قریبی پہاڑ سے جوڑنے والی کیبل کار 20 میٹر گہرائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ویب سائٹ رائٹرز کے مطابق اسٹریسا ۔ موٹارونے کیبل کار جھیل ماگیوری پر سیاحوں کو سطح سمندر سے ایک ہزار 400 میٹر کی بلندی پر موٹارونے پہاڑ کی چوٹی تک 20تقریباً منٹ میں لے کر جاتی ہے۔ مگر اس مرتبہ یہ کامیابی سے جگہ پر نہ پہنچ سکی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔

اٹلی کی الپائن ریسکیو سروس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ: '' کیبل کار جنگل میں گر کر تباہ ہوگئی جس میں زخمی ہونے والے دو بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر تورِن میں بچوں کے ہسپتال پہنچایا گیا۔ اسکائی ٹیلی ویژن کے مطابق چند متاثرین کار کے اندر پھنسے ہوئے ہیں جبکہ دیگر جنگل میں درختوں کے درمیان سے ملے کچھ افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سیاحوں اور دیگر افراد کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے مگر یہ بتانا ممکن نہیں کہ اس کار میں کتنے لوگ سوار تھے، واضح رہےکہ کار کو حادثہ اس وقت پیش آیا جبکہ وہ پہاڑوں کے درمیان اونچائی پر تھی اور پہاڑ پر چڑھنے والے لوگوں نے کار میں سوار لوگوں کے چیخنے کی آوازیں سنی تو ریسکیو کے نمبر پر فون کرکے اطلاع دی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts