بل گیٹس طلاق کے بعد بھی سابقہ بیوی کو بھلا نہ پائے۔۔ جانیں کیا چیز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی؟

image

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ویسے تو دنیا بھر میں مایئکروسافٹ کی بدولت جانے جاتے ہیں۔ چاہے سماجی کاموں کے حوالے سے فنڈنگ ہو یا پھر مائیکروسافٹ سے متعلق کوئی نئی پیشکش، بل گیٹس کو یاد کیا جاتا ہے۔ مگر اس بار بل گیٹس کو ایک بلکل مخلتف انداز میں یاد کیا جارہا ہے۔

خبر کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اپنی طلاق کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پر آئے ہیں۔ خبر کے مطابق بل گیٹدس کی جانب سے اکانامک ریکوری کے عالمی فورم میں شرکت کی گئی ہے اس دوران بل گیٹس کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا کے درمیان باہمی رضامندی سے اس 25 سالہ رشتے کو 4 مئی کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

خیال رہے بل گیٹس کا کمپنی ملازمہ سے خفیہ تعلقات دونوں میں طلاق کا باعث بنا۔ بل گیٹس کی جانب سے علیحدگی کے بعد میلنڈا کو 3 ارب ڈالرز کی رقم بھیجی جاچکی ہے جبکہ ڈیری اینڈ کمپنی کے حصص سے 80 کروڑ 50 لاکھ کے حصص میلنڈا کے نام کیے جاچکے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts