ویسے تو سوشل میڈیا پر کئی طرح کی ویڈیوز مل جائیں گی۔ مگر ایسی بھی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں جن میں لوگ خوش قسمتی سے پیش آنے والے حادثات سے بچ جاتے ہیں، اور کیمرہ کی آنکھ ان مناظر کو محفوظ کرلیتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ویتنام میں ہوا جہاں اک شخص اچانک حادثہ کا شکار ہوتے بال بال بچا۔
تفصیلات کے مطابق ویتنام کے ایک جم میں دو نوجوان بات چیت میں مگن تھے عین اس وقت پنکھا نیچے آگر۔ خوش قسمتی سے وہاں موجود نوجوان حادثے میں محفوظ رہا، تاہم پنکھا گرنے کے واقعہ پر جم انتظامیہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر وائرل 40 سیکنڈز کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنکھا نوجوان کے سر پر گرا، جس وقت وہ بات چیت کررہا تھا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔ کسی نے جم انتطامیہ کو قصوروار ٹھرایا تو کوئی نوجوان کو خوش قسمت کہہ رہا ہے۔