ڈاکٹر نے غلط ٹانگ کاٹ دی اور پھر۔۔ اب ضعیف مریض کس حال میں ہے؟

image

ڈاکٹرز کو مسیحا کا درجہ دیا جاتا ہے لیکن آسٹریلیا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا کہ ایک ضعیف شخص کی ڈاکٹرز اور نرسز نے دوران آپریش غلطی سے بائیں ٹانگ کاٹ دی جبکہ دائیں ٹانگ کاٹنی تھی، ڈاکٹرز سے معمولی یا پھر چھوٹی موٹی غلطی ہونے کی تو توقع کی جا سکتی ہے پر یوں کسی کی جان کے ساتھ کھیل جانے کو ہم غلطی نہیں کہہ سکتے۔

اس ضعیف العمر شخص کی عمر 82سال ہے اور اسے کوئی مرض لاحق تھا جس کے لیے اسے ڈاکٹرز نے ایک ٹانگ کٹوانے کا مشورہ دیا تھا۔

اس واقع پر اسپتال انتظامیہ نے پریس کانفرنس کی جس میں اسپتال ڈائریکٹر نے کہا کہ اس سنگین غلطی پر ہم قوم سے اور ضعیف شخص کی فیملی سے معزرت خواہ ہیں تاہم ان کا مزید کہانا تھا کہ ہم اپنے عملے کے اس معاملے پر انکوائری کروا رہے ہیں، بہت جلد نتائج آپکے سامنے ہوں گے۔

جب عملے سےاس غلطی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ یہ غلطی آپریشن سے قبل ٹانگ پہچاننے میں ہوئی اور ہمیں اس غلطی کا اس وقت اندازہ ہوا جب ہم آپریشن کی ہوئی ٹانگ کی پٹی تبدیل کر رہے تھے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts