اسکول جاتے ہوئے بچوں کو اغوا کرنے والا بچوں کو چھوڑ کر کیوں بھاگ گیا، جانیں دلچسپ واقعہ

image

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے شہر کولمبیا میں ایک عجیب وغریب اور حیران کن واقعہ پیش آیا کہ بچوں کو اسکول لے جاتے ہوئے ایک اغواکار نے اسکول بس ہائی جیک کر لی تاکہ اسکول انتظامیہ سے اپنے مطالبات منوا سکے۔ اس بس میں 18 بچے اور بس ڈرائیور موجود تھا۔

ابھی کچھ ہی وقت گزرا تھا بس کو ہائی جیک کیے تو بچوں نے اغوکار پر ہی سوالات کی بوچھاڑ کر دی اور بچوں کے انہی سوالات سے اغواکار تنگ آگیا اور بچوں کو بس سے اتار کر خود بھاگ نکلا، لیکن تھوڑی ہی دور اسے پولیس نے پکڑ لیا اور جب اس سے تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہو ا کہ ملزم کا نام جووان کولازو ہے اور اسکی عمر 23 سال ہے۔

اوراب لوگوں کیلئے حیران کن بات یہ تھی کہ یہ اغواکار امریکی فوج کا کیڈٹ ہے۔

اس کے علاوہ امریکی پولیس نے جووان کولازو پر ڈکیتی کرنے،بس ہائی جیک کرنے اور بچوں کو اغوا کرنے کی دفعات لگائیں ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts