پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے انرجی ڈرنک ریڈ بال سے ہاتھ ملالیا

image

اکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے انرجی ڈرنک ریڈ بال سے ہاتھ ملالیا ہے۔ دونوں ادارے مل کر پاکستان میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی کام کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی ملک میں کرکٹ کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے صف اول پر کھڑی نظر آتی ہے ۔ آئندہ کرکٹ سیزن میں ریڈ بل کے تعاون سے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کالج کرکٹ ٹیم کے درمیان کرایا جائے گا اور اس میں سے بہترین کھلاڑی زلمی کیمپ میں شریک ہوسکیں گے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اس پرمسرت موقع پر کہا کہ ریڈ بل اور زلمی کے درمیان پارٹنر شپ ایک بڑی پیشرفت ہے اور اس کے ذریعے پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکے گا ہم نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے ریڈ بل کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

پشاور زلمی کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان آفندی کا کہنا ہے کہ ریڈ بل کا دنیائے کھیل میں ایک اہم کردار ہے اور ہم بھی ان کے ساتھ مل کر اپنے نوجوانوں کو کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں میں بھی مواقع فراہم کریں گے۔

پارٹنر شپ کا آغاز ‘That One Inning’ ویڈیو سیریز کے ذریعے ہوگیا ہے جس میں شعیب ملک ، امام الحق اور دیگر پاکستانی اسٹارز اپنے کیریئر کے بہترین لمحات شیئر کررہے ہیں اور یہ بھی بتائیں گے کہ وہ کھیل کے لیے کس طرح فٹ رہتے ہیں۔ ‘That One Inning’ کا آغاز جون کے پہلے ہفتے سے ہوگا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.