کرینہ کپور دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد اب کیا کرنے والی ہیں؟ اعلان کر دیا

image

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور جنہوں نے رواں سال کے دوسرے ماہ میں اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا اور اس کے بعد آئے دن خبروں کی زینت بنی، کبھی ان کے بچے کی جعلی تصاویر وائرل کی گئیں تو کبھی ان کے والد نے ایک بچے کی تصویر لگائی اور ڈیلیٹ کردی، بچے کی شکل دیکھنے کے لئے مداح ترس گئے مگر ان کو اسکرین پر نہیں دکھایا گیا۔ وہیں کچھ روز قبل کرینہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تو مداحوں نے کمنٹ میں سوال کیا کہ آپ فلموں میں کب آئیں گی؟ اب تو آپ کا دوسرا بیٹا بھی تقریباً 4 ماہ کا ہوچکا ہے۔

لیکن اس حوالے سے کرینہ نے واضح طور پر کوئی جواب نہ دیا۔ مگر اب یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ کرینہ کو الوکک ڈیسائی جو مشہور بھارتی ہدایت کار ہیں انہوں نے فلم میں کام کرنے کے لئے کاسٹ کیا تو بولی ووڈ انڈسٹری کی بے بو نے ایسا معاوضہ مانگ لیا کہ سن کر سب کے ہوش اُڑ گئے۔

الوکک ڈیسائی کے مطابق کرینہ نے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد اب اتنا معاوضہ مانگ لیا ہے جتنا سلمان خان یا عامر اور شاہ رخ خان کو دیا جاتا ہے اور آج تک اتنا معاوضہ کسی اداکارہ نے کبھی نہ تو مانگا اور نہ دیا گیا ہے۔ کرینہ نے صرف ایک فلم کا مرکزی کردار ادا کرنے کے لئے 12 کروڑ روپے جیسے بھاری رقم مانگی ہے۔ تاہم ابھی تک ایسی کوئی آفیشل خبر نہیں بتائی گئی کہ کرینہ کو منہ مانگا معاوضہ ملے گا بھی یا نہیں۔

کرینہ اپنے حمل کے آخری ماہ سے اب تک وویب اشتہارات اور ویب پروموشنز وغیرہ تو کرتی نظڑ آئی ہیں اور حآل ہی میں انہوں نے ایک رائٹننگ کے مقابلے کی اشتہاری ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے اور لکھنے والوں کو اس میں شرکت کرنے کے لئے بھی بڑا زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ کرینہ نے جس فلم میں کام کرنے کا اتنا بھاری معاوضہ مانگا ہے اس میں ان کو سیتا کا کردار ادا کرنے کے لئے کہا گیا ہے جس کی کہانی ہندوؤں کی مذہبی تاریخ اور رامائن کے گرد گھومتی ہے۔ ماضی میں آنے والی فلم پدماوتی وہ واحد فلم تھی جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کو 13 کروڑ روپے دیئے گئے تھے کیونکہ اس میں کچھ مناظر ایسے تھے جو 10 دفعہ پریکٹس کے بعد فائنل کئے گئے تھے ۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.