عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نے سابق اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنادیا، صارفین برہم

image

معروف کرکٹر عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ نے عماد کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

نائلہ راجہ جو کہ ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل ہیں جولائی 2025 میں اپنے مبینہ اسکینڈل کے بعد شہرت میں آئیں جب کرکٹ کے شائقین نے عماد وسیم اور نائلہ راجہ کو اس وقت دیکھا جب ثانیہ اشفاق تیسرے بچے کی حامل تھیں۔ اس دوران متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

حالیہ دنوں میں عماد وسیم کے طلاق کے اعلان اور ثانیہ اشفاق کے ایک پوسٹ میں تیسرے فریق کے حوالے سے گھر برباد ہونے کے ذکر کے بعد نائلہ راجہ کو ایک بار پھر فینز شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر متعدد پوسٹس میں نائلہ سے ثبوت طلب کیے گئے جس پر نائلہ نے ثانیہ اشفاق کو نشانہ بناتے ہوئے ایک طویل جواب دیا۔

نائلہ راجہ نے لکھا اگر کوئی دعویٰ کرے کہ اس کے پاس ثبوت ہے لیکن بدنامی کے کیس سے ڈرتا ہے، تو میں واضح کر دوں بدنامی کے دعوے صرف جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی بیانات پر لاگو ہوتے ہیں جو کسی کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے ہوں۔ اگر کسی کے پاس واقعی حقیقی ثبوت ہیں، تو کوئی بھی انہیں پیش کرنے سے نہیں روک سکتا۔ لہٰذا بغیر کسی ٹھوس دلیل کے الزامات یا ڈرامہ بنانے کی بجائے، متعلقہ قانونی اداروں کے سامنے اپنے ثبوت پیش کیے جائیں۔ بصورتِ دیگر، یہ سچائی کو ظاہر کرنا نہیں بلکہ محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے نائلہ راجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شادی شدہ عورت کے بارے میں بے شرمی سے بات کر رہی ہیں جس کا گھر برباد ہوا۔ ایک صارف نے لکھا زبان سب کچھ کہہ رہی ہے نیا ہوم ریکر سامنے آ گیا۔

ایک اور نے کہا جو ایک بار جھوٹ بولے ہمیشہ جھوٹا رہے گا۔ کچھ صارفین نے سوال کیا کہ ثانیہ نے آپ کا نام تک نہیں لیا، پھر آپ نے یہ سمجھا کہ بات آپ کے بارے میں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US