بھارت کی مقبول ٹینس کی کھلاڑی ثانیہ مرزا اکثر اپنی پرانی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کرتی نظر آتی ہیں لیکن اس مرتبہ ان کے والد نے اپنی بیٹی کی ایک پرانی یادگار تصویر شئیر کر کے ماضی کی یاد کو تازہ کر دیا۔
انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ کی اسکول پرنسپل کے ساتھ تصویر شئیر کی جس میں وہ کافی الگ دکھائی دے رہی ہیں۔
انہوں نے شئیر کردہ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ2003 میں ثانیہ کےومبلڈن گرلز ڈبلز ٹرافی جیتنے کے بعد نصر اسکول کی پرنسپل بیگم انیس خان کے ساتھ مرزا خاندان کی خوبصورت اور یادگار تصویر۔
خیال رہے کہ بھارتی ثانیہ مرزا نےبھارتی شہر حیدرآباد دکن میں نصر اسکول سے اپنی تعلیم حاصل کی اور وہ ٹینس میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے اسکول کو ہی دیتی ہیں۔