شہر قائد کے باسیوں کیلئے ایک اور امتحان ، کراچی میں آج رات 12 بجے سے 56 گھنٹوں کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے جاری اعلامیے کے مطابق صنعتوں اور ان کے کیپٹو پاور پلانٹس کو بھی اتوار کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے گیس کی سپلائی بند رہے گی۔
اس کے علاوہ ایس ایس جی سی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گیس کی سپلائی سسٹم میں پریشر کی کمی کے وجہ سے بند کی گئی ہے۔