حج سے پہلے خانہ کعبہ کے غلاف میں کون سی بڑی تبدیلی کی گئی ہے؟ جانیں وہ وجہ جو ہر شخص جاننا چاہتا ہے

image

خانہ کعبہ کا غلاف 3 میٹر تک اوپر کر دیا گیا اور سفید کاٹن کا کپڑا حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے پیش نظر خانہ کعبہ کے چاروں اطراف لگا دیا گیا ہے۔

جبکہ حرمین انتظامیہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفید کپڑا لگانے کیلئے خصوصی سیڑھیاں استعمال کی گئی ہیں۔

اور 50 سے زائد ماہرین کی خصوصی ٹیم نے یہ سفید کپڑا لگانے کا کا م انجام دیا ہے،اس کے علاوہ سربراہ حرمین شریفین شیخ عبدالرحمٰن السدیس کی جانب سے رواں سال حج کیلئے آپریشنل پلان جاری کر دیا ہے اور جاری کردہ پلان کے مطابق حج کا خطبہ اس سال 10 زبانوں میں دیا جائے گا اور حج عازمین کی خدمت کیلئے 10 ہزار کارکنان ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جبکہ طواف کعبہ کیلئے 25 ٹریک بنائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے لیے بھی کعبتہ اللہ کے غلاف کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور 9 ذی الحج کوعرفہ کے روز غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔ جبکہ غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سنہری دھاگہ اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts