دنیا بھر کےنوجوانوں کی مبوعل ترین ایپ ٹک ٹاک پر ویدیو کا دورانیہ بڑھا دیا گیا پہلے ٹک ٹاک پر 1 منٹ کی ویڈیو بنائی جاتی تھی پر اب 3 منٹ کی ویڈیو بنائی جا سکے گی اس تبدیلی پر بات چیت کرتے ہوئے ٹک ٹاک کے پروڈکٹ مینیجر ڈریو کرچوف نے کہا ہے کہ چویل ویڈیوز سے اب دنیا بھر کے تمام لوگوں کو بہتر مواد بنانے کا موقع ملے گا جس سے انکا ٹیلنٹ اور نکھر کر سامنے آئے گا ۔
ڈیو کرچوف کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ پہلے سے ہی 3 منٹ کی ویڈیو بنا رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے تجرباتی طور پر لوگوں کو 3 منٹ کی ویڈیو بنانے کا موقع دیا تھا ۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک بائٹ ڈانس نامی کی ملکیت ہے ۔معروف ایپ ٹک ٹاک کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد 1 ارب ہے جس میں سے 10 کروڑ کا تعلق امریکہ سے ہے اور فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹک ٹاک نے اس تبدیلی سے متعلق اعلان جمعرات کو کیا تھا۔