فاسٹ فوڈ کے بہت سے شوقین افراد آپ نے دیکھیں ہوں گے لیکن آپ نے فاسٹ فوڈز کا ایسا شوقین زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا ہو گا جو ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹ تو گیا لیکن اپنا چکن ونگز کھانا نہ بھولا اور دوران ڈکیتی سب کچھ ڈاکو کو دے دیا لیکن اپنا کھا نا نہ چھوڑا۔
اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ریسٹورنٹ میں ڈاکو ہیلمٹ پہنے داخل ہوتا ہے اور ریسٹورنٹ میں ایک ٹیبل پر بیٹھے چند افراد کے پاس جاتا ہے اور پستول کے زور پر انہیں ڈراتا دھمکاتا ہے جس پر لوگ اسے انکے موبائل، پیسے اور گھڑی سب کچھ دے دیتے ہیں۔
لیکن اسی ٹیبل پر ایک شخص ایسا بھی تھا جسے ڈکیت کو دیکھ کر بھی ڈریا خوف محسوس نہیں ہوا اور وہ آرام سے اپنے ایک ہاتھ سے آرڈر کیے ہوئے چکن ونگز کھاتا رہا اور دوسرے ہاتھ سے خود ہی اپنام موبائل اور والٹ(پرس) ڈکیت کو دے ڈالا صرف یہی نہیں بلکہ اس شخص کیساتھ بیٹھی ایک خاتون سے ڈکیت زبردستی گلے میں پہنا ہوا لاکٹ اتروا لیا اور اس کے بعد خاتون نے ڈر کے مارے اسے موبائل فون بھی دینا چاہا مگر ڈکیت نے نہ لیا ،اب یوں محسوس ہوا کہ ڈکیت ڈر گیا اور وہاں سے بھاگ گیا۔
اس واقعہ کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی تو صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرنا شروع کر دیے ،
ایک صارف نے لاھو کہ مذکورہ شخص کو یہ لگا کے یہ اسکی زندگی کا آخری چکن ونگز ہے جبکہ دوسرے صارف نے یہ کہا کہ چکن ونگز اچھے ہوں گے اب تو یہاں کے چکن ونگز چکھنا ضروری ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔