بھارت کےضلع مہاراشٹرا میں میونسپل کارپوریشن نے چندرا شیکھر دیسائی کو زندہ ہوتے ہوئے بھی مارڈالا، میونسپل کارپوریشن نے چندرا شیکھر دیسائی کو کال کی آفس سے آکر اپنا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ موصول کر لیں لیکن جب زندہ شہری اس کال کو منظر عام پر لائے تو انتظامیہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تکنیکی غلطی ہے۔
کیونکہ انہیں فہرست میونسپل کارپوریشن آفس پونے سے ملتی ہے اور وہ خود یہ فہرست تیار نہیں کرتے اس لیے تکنیکی خرابی کیوجہ سے مذکورہ شہری کا نام اس فہرست میں شام ہو گیا۔
واضح رہے کہ انتظامیہ کے مطابق ٹیم کو فہرست کی تصدیق کیلئے ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور اب تصدیق کے بعد ہی لوگوں کو ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کیلئے کال کی جائے گی۔