سعودی حکومت کا بڑا اقدام ، شہریوں کو کون سی بڑی سہولت دی جائے گی؟

image

سعودی عرب اپنے لوگوں کو سفر کی بہترین سہولیات دینے کیلئے تاریخی اقدامات کر رہا ہے، سعودی وزیر نقل و حمل و لاجسٹک خدمات انجنئیر صالح الجاسر نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کئی اہم منصوبے بہت جلد مکمل کر لیے جائیں گے اور مضوزہ منصوبوں میں سب سے پہلے جدہ اور ریاض کے درمیان ریولے لائن،مشرقی کو مغربی علاقے سے جوڑنے اور نئی ہوائی کمپنی کے قیامکے منصوبے قابل زکر ہیں۔

سعودی زرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ الجاسر نے کہا کہ ہے کہ نئی حکمت عملی کے تحت متعداد بین الاقوامی فضائی گروپس بنائے جائیں گے اور سعودی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا جبکہ ملکے میں پہلے سے موجود سڑکوں کے جال کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں فضائی نقل و حمل میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ کارگو سیکٹر کو جدید اور وسیع بنایا جائے گا اور 4 عشاریہ 5 ٹن سے زائد سامان ہوائی جہازوں سے منتقل کیے جائیں گے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts