آپ اگر نیند سے اٹھیں اور آپ پر کوئی جانور اچانک سے حملہ کر دے تو اس وقت آپکی حالت کیا ہو گی اس کا سوچا بھی نہیں جا سکتا بلکل اسی طرح کا ایک واقعہ آسٹریا کے شہر گراز میں 65 سالہ شہری کیساتھ پیش آیا جب مذکورہ شخص صبح باتھ روم گیا اور ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھا تو 5 فٹ لمبے پائتھون سانپ نے اس کے گوشت کو دبوچ لیا۔
مقامی پولیس کے مطابق اس شخص کو نہیں معلوم تھا کہ صبح کے اس وقت 5 فٹ لمبا سانپ ٹوائلٹ میں اس کا انتظار کر رہا ہے اور مذکورہ شخص کو سانپ کے حملے کے باعث معمولی زخم آئے جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا مزید یہ کہ اس سانپ کو باہر نکالنے کیلئے ایک ماہر کو بلوایا گیا جس نے سانپ کو باہر نکال کر صاف کیا اور مالک کو واپس دے دیا۔
پولیس حکام کے مطابق یہ سانپ مذکورہ شخص کے پڑوسی کی ملکیت ہے اور اس 24 سالہ شخص کے پاس اس سانپ کے علاوہ 11 سانپ اور بھی ہیں جبکہ یہ سانپ کب ڈرین پائپس سے ہوتا ہوا مذکورہ شخص کے ٹوائلٹ میں پہنچ گیا اس کا مالک کو بھی علم نہیں تھا۔
واضح رہے کہ مذکورہ شخص کی یہ خوش قسمتی ہے کہ یہ سانپ زہریلہ نہیں تھا۔