روسی مسافر بردار طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ، جہاز میں 28 افراد سمیت 6 طیارے کے عملے کے افراد بھی شامل تھے. تفصیلات کے مطابق روسی طیارہ این اے 26 لینڈنگ کے دوران اچانک لاپتہ ہوگیا تھا اور طیارے میں موجود مسافروں کو تلاش کرنے کیلئے آپریشن 2 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے شروع کر دیا گیا ہے۔
جس وقت طیارہ لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا کہ اچانک کامچٹکا پینن سولا کے مقام پر اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا۔