برطانیہ کا ایک جوڑااپنے انتہائی کم عمر بچے کو آئس کیوب کھلاتا رہا ، برطانوی اخبار "دی مرر" کے مطابق گزشتہ روز ایک جورے نے ویب سائیٹ " ریڈٹ" پر دیگر لوگوں سے سوال کیا کہ انکا بچے سبزیاں پھل وغیرہ تو شوق سے کھاتا ہے لیکن آئس کیوب کھانے میں نخرے کرتا ہے جبکہ بچوں کے غذائی چارٹ میں آئس کیوب کھلانے کا بھی کہا گیا تھا۔
اس بات پر یڈیٹ ویب سائیٹ پر موجود تمام لوگ حیران رہ گئے اور اس جوڑے سے بچے کے غذائی چارٹ دیکھانے کی درخواست کی ، اور جیسے ہی مذکورہ بچے کے والدین اس غذائی چارٹ کی تصویر لوگوں کو دیکھائی تو سب اپنا سر پکڑ کر رہ گئے کیونکہ اس چارٹ میں آئس کیوب کی تصاویر بچے کو دی جانے والی غذا کی مقدار کا تعین کرنے کیلئے بطور حوالہ دی گئی تھی۔
اس کے علاوہ غذائی چارٹ میں واضح لکھا ہوا تھا کہ بچے کو ایک آئس کویب کے سائز کے برابر مٹر کے دانے اور 2 آئس کیوب کے برابر گاجر کھلائیں۔ واضح رہے کہ یہ جوڑا اپنے بچے کو غلطی سے 6 ماہ تک آئس کیوب دیگر غذائی اجناس کیساتھ روزانہ کھلاتا رہا لیکن خوش قسمتی سے بچے کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔