بھارتی شادیوں کی ویڈیو ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوہتی ہیں کیونکہ ان میں کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ ضرور ہوتا ہے جو دیکھنے والوں کیلئے تفریح کا زریعہ بنتا ہے۔بلکل اسی طرح آج کل ہندوستان کے شہر اتر پردیش کے ایک گاؤں کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا دلہن ایک خوبصورت سن فلاور سے بنے اسٹیج پر موجود ہیں اور ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی اہم رس "ور مالا" یعنی کہ پھولوں کی مالا ایک دوسرے کو پہنانے ہی والے تھے کہ اتنے میں دولہے کی ماں وہاں پہنچی اور سن فلاور سے بنے اسٹیج پر چڑرھ کر تو ڑ پھوڑ کرنی شروع کر ڈالی اور پھر دولہے بنے اپنے بیٹے کو چپل سے مارنا شروع کر ڈالا۔
بعد ازاں دولہے کی ماں کو شادی میں موجود لوگوں نے اسٹیج سے اتارا جس پر ماں شادی ہال سے واپس چلی گئی اس واقعہ پر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس عورت نے اس لیے ہنگامہ کیا کیوں کہ دولہا جو اسکا بیٹا ہے اس نے ماں باپ اور خاندان کیخلاف جا کر دوسری زات کی انکیتا نامی لرکی سے شادی کر لی جس پر تما م گھر والے شدید ناراض ہیں۔
واضح رہے کہ 3 ماہ قبل کورٹ میرج کرنے کے بعد اب لڑکی کے والد نے سوچا کہ اب بیٹی اور داماد کی شادی کی تمام رسمیں مقامی ہال میں ادا کر دی جائیں لیکن جب اس شادی کی خبر لرکی کی ماں کو ہوئی تو اس نے شادی میں ہی پہنچ کر اپنے دولہے بنے بیٹے کو چپل سے مارنا شروع کر دیا۔