شاہی خاندان ویسے تو دنیا بھر میں اپنا مقام بنائے ہوئے ہیں، جہاں بھی جاتے ہیں توجہ حاصل کر لیتے ہیں اور وہیں شاہی خاندان کی بہوئیں اپنے لباس پر خاص توجہ دیتی ہیں۔
شاہی خاندان کی ان خواتین پر کیمروں سمیت ہر کسی کی توجہ ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ شاہی خاندان کی خواتین اپنے کپڑوں کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔ آج شہزادی کیٹ اور میگھن کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔
1-چیتے کی کھال سے تیار کردہ اسکرٹ
ایک موقع پر کیٹ نے 15 ڈالرز یعنی ڈھائی ہزار کے قریب روپے کو چیتے کے رنگ کا اسکرٹ زیب تن کیا ہوا تھا، یہ اسکرٹ سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اسکرٹ اب خریدا جا چکا ہے۔
2-نٹ ڈریس ( knit dress)
میگھان کی جانب سے زیب تن کیا گیا ڈریس نٹ ڈریس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا، یہ ڈریس ایچ اینڈ ایم کی جانب سے بنایا گیا ہے، جس کی قیمت 34 ڈالرز یعنی پاکستانی ساڑھے پانچ ہزار روپے سے زائد ہے۔ اس ڈریس کو لوگوں کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔
3- پولکا ڈاٹ ڈریس ( polka dot dress)
ایک تقریب میں شہزادی کیٹ نے پولکا ڈاٹ ڈریس زیب تن کیا ہوا تھا، تقریب کے مناسبت سے یہ ڈریس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔ 52 ڈالرز یعنی پاکستانی 8 ہزار سے زائد روپے کا یہ ڈریس نیلامی کے 1 گھنٹے کے اندر ہی خریدا جا چکا تھا۔
4-بلیک اینڈ وائٹ ہاؤنڈسٹوتھ ڈریس ( black and white houndstooth dress)
2020 میں شہزادی کیٹ نے بلیک اینڈ وائٹ ہانڈسٹوتھ زیب تن کیا ہوا تھا، یہ ڈریس میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا، 123 ڈالرز یعنی 20 ہزار سے زائد پاکستانی روپے کا ہے۔
5-ڈینم جیکٹ
شہزادی میگھن نے افریقہ کے دورے پر ڈینم کا جیکٹ زیب تن کیا تھا، جسے خوب پسند کیا گیا تھا، اس دورے میں وہ اس جیکٹ میں خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں۔ واضح رہے یہ جیکٹ 118 ڈالرز یعنی پاکستانی 18 ہزار سے زائد روپے کا ہے۔
6-گلابی رنگ کا جوڑا
شہزادی میگھن نے لندن میں ایک نیشنل تھیٹر کے دورے پر ہلکا گلابی رنگ کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کے اس جوڑے کا تخمینہ لگ بھگ 5،000 ڈالر تھا (پاکستان لگ بھگ اس وقت دس لاکھ کے قریب تر ہوگا) جو انہوں نے 2019 میں پہنا تھا۔