کوئی بچوں کے کان موڑتا ہے تو کوئی دوپہر میں سو کر اٹھتا ہے ۔۔ دنیا کے 5 سیاستدانوں کی عجیب عادتیں جو آپ کو بھی حیران کر دیں گی

image

زندگی میں ہر شخص کی کچھ عادتیں ہوتی ہین جو پوری زندگی اس کیساتھ چلتی ہیں اور کئی مرتبہ یہ عادتیں دوسروں کو تو اچھی نہیں لگتی لیکن جس شخص کو یہ عادتیں ہو تی ہیں انہیں بہت عزیز ہوتی ہے۔ اس ہی لیے آج ہم یہاں دنیا کے ایسے طاقتور لیڈران کرام کی بات کریں گے جنہیں کچھ عجیب و غریب عادتیں ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوتن:

نیوز ویک کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوتن کو اپنی ڈیلی روٹین بے حد پسند ہے، وہ رات کو دیر تک کام کرنا پسند کرتے ہیں اور دوپہر سے کچھ وقت پہلے سو کر اٹھتے ہیں ، تو صبح کے ناشتے میں وہ پنیر،دلیا ا، آم لیٹ کھا تے ہیں ور پھلوں کا جوس پیتے ہیں اس کے بعد پھر وہ کافی پینے کے ٹھیک 2 گھنٹے بعد جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے سوئمنگ اور ویٹ لفٹنگ کرتے ہیں مزید یہ کہ آخر میں وہ گرم اور ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہیں۔

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل :

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل نے اپنی زندگی کے 35 سال کمیونسٹ جرمنی میں گزارے جہاں لوگوں کو اشیاء کی کمی کا سامنا ہے اور اس لیے وہاں کے باعث اسٹورز میں عوام کی اشیاء خریدنے کیلئے لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ شروعات میں تو انجیلا مرکیل بھی فوڈ پیکٹس اسٹور کیا کرتی تھیں۔ یہاں سب سے حیران کن بات تو یہ ہے کہ انجیلا مرکیل اج بھی کھانے پینے کی چیزیں اسٹور کرتی ہیں اور اس کے علاوہ وہ یہ ایسی چیزیں بھی خریدتی ہیں جن کی انہیں ضرورت ہی نہیں ۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی:

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بچوں کے کان کھینچنے اور موڑنے کی عادت ہے نریندر مودی کی بہت سی ایسی تصاویر موجود ہیں جن میں انہیں بچوں کے کان کھینچتے یا مروڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ اکشے کمار کے بیٹے آرو کمار اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹرودو کی بیٹی کے بھی ایک موقع پر کان کھینچے تھے۔

وزیراعظم عمران خان :

وزیراعظم عمران خان کھانے پینے کے شوقین ہیں ، انکی سابقہ ایلی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کھانے پینے کے معاملے میں عمران خان واقعہ لاپرواہ ہیں اور انہیں ایک عادت یہ ہے کہ بعض اوقات تو وہ نوکروں کے گھروں سے بھی کھانا منگوا کر کھا تے ہیں اور وہ کھائے پیت بغیر سو نہیں سکتے۔

پاپ فراسنس:

جارج ماریو برگوگلیو 266 پاپ فرانسس ہیں اور انہیں فٹبال میچ دیکھنے، آئس کریم ور پیز ا کھانے کا شوق ہے لیکن وہب افریقی ڈانس ٹینگو کا بھی شوق رکھتے ہیں۔ اس بات کا ثبوت انہوں نے خود سن 2010 میں ایک انٹرویو میں دیا کہ وہ جوانی میں مشہور ٹینگو گلوکار کے پرستار تھے اور ٹینگو ڈانس کی بھی مشق کرتے تھے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts