ہارمونی کرکٹ لیگ کے فائنل میچ اور اختتامی تقریب کا آغاز آج ہو رہا ہے۔
اس رنگا رنگ تقریب کی شروعات شام 5 بجے تسلہ روڈ راولپنڈی پر واقع سینٹ میری اکیڈمی گراؤنڈ میں اختتامی تقریب کا آغاز ہوگا۔
ہارمونی کرکٹ لیگ کی اس اختتامی تقریب میں وفاقی وزیر شہریار آفریدی شرکت کریں گے، جبکہ چئیرمین علماء کونسل پاکستان علامہ طاہر اشرفی اور ڈائریکٹر کرکٹ کوچ پشاور زلمی محمد اکرم بھی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔