آپ نے اکثر مختلف مہنگے اور لذید کھانوں کا مزہ چکھا ہوگا لیکن اب ایسا برگر تیار کیا گیا ہے جس کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ شاید ہی کوئی اسے خرید کر کھا سکے۔
آج ہم دنیا کے مہنگے ترین برگرز کی فہرست آپ سب کے ساتھ شئیر کرنے جا رہے ہیں جن کی قیمت ہزاروں میں بھی نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے۔
1- گولڈن برگر
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ برگر کو' گولڈن برگر' کا نام دیا گیا ہے۔حیران کن طور برگر کی قیمت 6 ہزار ڈالر جو کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق (9 لاکھ 55 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ) بتائی گئی ہے۔ برگر تیار کرنے والے والے ریسٹورنٹ ڈی ڈالٹن کے سربراہ رابرٹ جین ڈی وین ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔
گولڈن برگر میں کافی سارے اجزاء شامل کئے گئے ہیں جس میں چیز، انڈے ٹماٹر کھیرے اور بھی بہت کچھ۔
مزید اس بڑے سائز والے برگر کے حوالے سے معلوم ہوا کہ اس کو تیار کرنے والے شیف رابرٹ کو یہ برگر بنانے کا خیال اپنے ریسٹورنٹ میں کچھ نیا کرنے کے حوالے سے آیاجیسا کہ اس سے قبل دوسرے ممالک کے شیف کیا کرتے ہیں۔
دنیا کے مہنگے ترین برگر سے متعلق رابرٹ جین نے جب انٹرنیٹ پر ڈھونڈاتو انہیں معلوم ہوا کہ ابھی تک کا سب سے مہنگےترین برگر کی قیمت 5 ہزار ڈالر ہے، برگر کا وزن 352 کلوگرام ہے جسے 2011 میں اوریگن ریسٹورنٹ کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔
رابرٹ جین کے مطابق انھیں دنیا کے سب سے بڑے اور مہنگے برگر کی تیاری کے لیے کچھ آزمائشوں سے گزرنا پڑا لیکن انھوں محنت کے ساتھ دنیا کا سب سے مہنگا بر گر تیار کر ہی لیا۔
2- مزیدار برگر
دنیا کا دوسرا سب سے مہنگا ترین برگر امریکی شہر لاس ویگاز میں تیار کیا گیا تھا جس کی قیمت حیرت انگیز طور پر 5 ہزار ڈالر (7 لاکھ 96 ہزار سے زائد) بتائی گئی ہے اور یہ سال 2015 میں ایک بڑے ریسٹورنٹ کے شیف ہوبرٹ کیلر نے تیار کیا تھا۔
3- عجیب و غریب برگر
اس برگر کو مضحکہ خیز برگر کا نام دیا گیا تھا۔ اس کا وزن 338.6 پاؤنڈ ہے اور یہ 30 پاؤنڈ بیکن ، 30 پاؤنڈ ٹماٹر، 36 پاؤنڈ پنیر اور 15 پاؤنڈ لیٹش کے اجزاء کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
مذکورہ وزن دار ترین برگر بنانے میں 22 گھنٹے لگتے تھےاور اسے اٹھانے میں تین مردوں کی ضرورت درکار ہوئی تھی۔
ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق اس زبردست برگر کی قیمت 1،999 ڈالر (3 لاکھ 18 ہزار) بتائی گئی تھی۔