ایک ساتھ ہزاروں مچھلیاں ۔۔ جھیل میں ہوائی جہاز سے مچھلیاں گرانے کی ویڈیو وائرل

image

آج ہم آپکو ایسے واقعہ کے بارے میں بتائیں گے جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے کہ کیا واقعی ایسا ہو سکتا ہے۔ امریکا کی ریاست یوتھا میں ہوائی جہاز سے مچھلیاں گرائی گئی ہیں یہاں یہ واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ یہ مچھلیاں ایک خاص مقصد کے تحت گرائی گئی ہیں اور وہ مقصد یہ ہے کہ ریاست یوتھا کی ایک جھیل میں مچلیوں کی تعداد بہت کم ہوتی جا رہی تھی۔

اس لیے جہاز سے ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں گرائی گئیں تاکہ ان کی تعداد میں اضافہ ہو اور انکی افزائش نسل بھی ممکن ہو سکے۔ یہ ویڈیو ریاست یوتھا کے وائلڈ لائف ریسورسز ڈویثرن نے اپنے فیس بک پیج پر اپلوڈ کی ہے جس میں مچھلیوں کے ری اسٹاکنگ کے عمل کو دیکھا جا سکتا ہے۔ جو کہ دیکھنے والوں کیلئے خاصا دلچسپ تھا۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس ویڈیو پر اب تک 1 ہزار سے زائد لائکس بھی آچکے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts