"او بھائی مارو مجھے مارو" کے بعد ایک اور پاکستانی مداح میدان میں آگیا۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آڑے ہاتھوں لینے کی ویڈیو وائرل

image

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

میچ ہارنے پر پاکستانی شائقین پاکستانی ٹیم اور پی سی بی پر برس پڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر اپلوڈ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی مداح ٹیم کی شکست پر مایوس ہیں اور اپنے انداز میں پاکستانی ٹیم کو مشورے دے رہے ہیں اور ذمہ داروں کا تعین کر رہے ہیں۔

ایک مداح کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے بہت اچھا کھیلا ہے مگر ہمارے بالروں نے ہمارا نام ڈبو دیا ہے۔ جبکہ مداح کا یہ بھی کہنا تھا کہ مصباح اور وقار ہماری ٹیم کی جان چھوڑ دیں۔ مصباح کو چاہیے کہ کلب لیویل کی ٹیم کی کوچنگ کریں، انٹرنیشنل لیویل مصباح اور وقار کے بس کی بات نہیں ہے۔

ایک اور مداح کا انگریزی کے اسٹائل میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ انگلینڈ کی سی ٹیم تھی، جس سے پاکستانی ٹیم ہاری ہے۔

تیسرے مداح کا کہنا تھا کہ ان بلیوایبل (un believable) ان بلیوایبل، یقین نہیں ہوتا ہے، کر کیا رہے ہیں یہ لوگ؟۔ ان تینوں مداحوں کے جذباتی تاثرات سوشل میڈیا پر مشہور ہو گئے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.