انعامی رقم جیتنے کے اکثر مختلف و دلچسپ واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں کم قیمت والے پرائز بانڈ میں بڑی انعامی رقم نکل آتی ہے۔
اب اسی طرز کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے 10 ڈالر کے لاٹری ٹکٹ پر 100 ڈالر کا انعام جیتا اور بعد میں اپنی جیتی گئی رقم کو
امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک شخص نے 10 ڈالر کے لاٹری ٹکٹ پر 100 ڈالر کا انعام جیتا اور پھر جیتی ہوئی انعامی رقم کو ایک بار پھر سرمایہ کاری کر کے 50 ہزار ڈالر اپنے نام کر لیے۔
پچاس ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیتنے والے مذکورہ شخص کا نام ولفورڈ براؤن ہے جس کا تعلق امریکی ریاست میری لینڈ سے ہے۔
ولفورڈ براؤن نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ سال سے لاٹری ٹکٹ گیم میں حصہ لے رہے ہیں۔
براؤں کا کہنا تھا کہ اس نے بیس ڈالر کے اسکریچ ٹکٹ سے 100 ڈالر کا انعام اپنے نام کیا بعد ازاں اس نے فیصلہ کیا کہ اس سے سرمایہ کاری کی جائے اور اس کے نتیجے میں اس کا 50 ہزار ڈالر کا ملک بن گیا۔