لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جہاز میں سفر کریں اور آسمانوں کی بلندی کے نظارے کریں ، مگر کچھ ایسے بیوقوف لوگ بھی ہوتے ہیں جن کو جہا زمیں سفر کرنے کا موقع ملے تو وہ اس میں بیٹھ کر اُوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی ایک واقعہ امریکی فلائٹ 1774 میں پیش آیا جو ٹیکساس سے نارتھ کیرولائنا جا رہی تھی۔ جس میں ایک خاتون نے اچانک چلتے ہوئے جہاز سے چھلانگ لگانے کے لئے جہاز کی کھڑکی توڑنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے جہاز کے عملے نے خاتون کو پیپر پلاسٹک ٹیپ سے باندھ کر سیٹ پر بٹھا دیا اور اس کا منہ بھی ٹیپ سے بند کر دیا تاکہ دیگر مسافروں کو اس کی موجودگی اور چیخنے سے بدنظمی کا احساس نہ ہو۔
ان کی یہ ویڈیو ٹک ٹاکر یوزر لال ڈاٹ ایری نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی جوکہ اس وقت جہاز میں موجود تھیں، مگر امریکی ایئر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے درخواست کرنے پر وہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی گئی تھی۔ البتہ یہ واقعہ امریکہ میں زیر غور چل رہا ہے۔ جہاز کے عملے میں موجود کیپٹن جارزفس کا کہنا ہے کہ:
''
اگر ہم ایسا نہ کرتے تو دیگر مسافروں کو لگتا کہ ہماری سروس خراب ہے اور ہمارے طبی عملے میں موجود ڈاکٹر کی جانب سے خاتون کا معائنہ کیا گیا تو معلوم چلا کہ ان کو ذہنی بیماری ہے اور یہ کسی بھی وقت کچھ بھی کر سکتی ہیں، اس لئے ہم نے ان کو باندھ دیا جوکہ ہماری مجبوری تھی، جس پر لوگ ہمیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ہمارے لئے محفوظ سروس لوگوں کو دینا سب سے اہم ہے ایسے میں اگر یہ خاتون چھلانگ لگانے کی کوشش ایک مرتبہ کر سکتی ہے تو یہ کچھ بھی کرسکتی ہیں۔
''
وہیں اسی فلائٹ 1774 کی واش روم سروس گرل نے بتایا کہ:
''
خاتون چونکہ نفسیاتی مریضہ تھی، اس نے واش روم میں جا کر بھی چیزوں کی توڑ پھوڑ کی تھی، جس کو ہم نے فوری ٹھیک کروالیا تھا، مگر کسی بھی مسافر کی جانب سے ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے اور ہم ان پر اضافی ٹیکس چارج کرچکے تھے، مگر جب معلوم ہوا کہ یہ ذہنی مریضہ ہیں تو ہم نے ان کو چھوڑ دیا۔''
''
عالمی میڈیا پر یہ واقعہ تیزی سے پھیل گیا، جس پر لوگوں نے ٹوئٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ:
''
جب پاگل ہی تھی، تو گھر والوں نے گھر میں کیوں باندھ کر نہیں رکھا، جہاز میں سے کودنا ہی تھا تو بیٹھی ہی کیوں، ہمیں دے دیتی ٹکٹ کے پیسے۔ جبکہ کچھ لوگوں نے کہا کہ جہاز کے عملے نے بالکل صحیح اقدام کیا۔
''