جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ۔۔ خطرناک سڑک حادثے میں ڈرائیور نے اپنی جان کیسے بچائی؟ دیکھیں خوفناک مناظر کی ویڈیو

image

جس شخص کا ساتھ قسمت دے رہی ہو اس کا بڑی سے بڑی مصیبت بھی کچھ بگار نہیں سکتی، اسی طرح کا کچھ واقعہ آج امریکی ریاست مشی گن میں پیش آیا جہاں آئل سے بھرا ٹینکر ہائی وے پر سڑک کے درمیانی حصے سے ٹکرا گیا اس خوفناک حادثے میں ٹینکر درائیور نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

چھلانگ لگانے کی وجہ سے ٹینکر درائیور کو معمولی زخم آئے، اس واقعہ کی ویڈیو علاقائی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کاؤنٹ سے شئیر کی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹینکر صحیح ہائی وے پر چل رہا ہے لیکن اچانک ہی گر گیا اور گرنے کے کچھ ہی منٹ بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی۔

واضح رہے کہ جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا تو اس وقت ٹینکر میں 14 ہزار گیلن فیول تھا اور واقعے کو فوراََ بعد ہائی وے آپریشن کی غرض سے آمدو رفت کیلئے بند کر دیا تھا تاہم اب ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts