حجاب پہننا منع ہے کیونکہ ۔۔ کونسے27 ملکوں میں حجاب پہننے پر پابندی لگا دی گئی

image

یورپ میں خواتین کے کام کے دوران تمام کمپنیوں میں حجاب کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ پابندی یورپ کی اعلیٰ عدالت نے جمعرات کو لگائی ہے، اعلیٰ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تمام کمپنیاں اپنے ملازمین کو ظاہری علامت کے طور پر یا کسی مذہبی ، سیاسی اور نظریاتی علامت کے استعمال سے روک سکتی ہے۔

یورپی یونین کے 27 رکن ممالک سے لکسمبرگ میں قائم اس ٹریبونل نے کہا ہے کہ کمپنیاں یہ خود اب طے کریں کہ اس پابندی کا اطلاق ان کے ادارے میں کس حد تک ضروری ہے اس کے علاوہ عدالتی فیصلے میں کمپنیوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے ملازمین کے حقوق اور مذہبی آزادی کا بھی خیال رکھتے ہوئے ملکی قانون بھی مد نظر رکھا جائے۔

واضح ر ہے کہ یہ کیس جرمنی سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین کی طرف سے دائر کیا گیا تھا جنہیں دفتر میں اسکارف پہننے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts