11 سال سے میں اپنی ناک کی وجہ سے مشکل میں تھا اور ۔۔ 60 سالہ شخص نے اپنی ناک کیوں کٹوا دی ؟

image

60 سالہ راجر ورکر نے اپنی ضرورت سے زیادہ بڑھی ہوئی ناک ایک سرجری کے زریعے کٹوادی، راجر ورکر کا تعلق امریکی ریاست سین اینٹو نیو سے ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راجر ورکر کے ناک کے دونوں نتھنے پس سے بھرے ہوئے تھے ، انکی ناک چہرے سی نیچے تک لٹک گئی تھی اور انکی بڑھی ہوئی ناک پر چھوٹے چھوٹے سوراخ بھی تھے جن سے پیپ نکلتی رہتی اور اس پیپ کی وجہ سے ہمیشہ انکے ارد گرد مکھیاں بھنبھناتی رہتیں تھی ، اس وجہ سے انہیں سانس لینے میں کافی زیادہ مشکل ہوتی تھی۔

راجر ورکر کو آج سے 11 سال قبل ایک ناک پر ایک چھوٹاسا دانا نکلا تھا جو وقت کیساتھ بڑھتا چلا گیا اور انکی ناک چہرے سے نیچے تک لٹک گئی جبکہ یہ اس حالت میں شدید ازیت میں تھے لیکن لوگ انہیں دیکھ کر مزاق اڑا یا کرتے تھے۔ راجر نے بتایا کہ انکی ملاقات ایک رائیلٹی شو کے دوران ڈاکٹر سینڈرالی سے ہوئی اور انہوں نے ایک خیراتی ادارے کے توسط سے میری ناک کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر لی نے بتایا کہ جب پہلی مرتبہ میں نے انکی ناک دیکھی تو میں حیران رہی گئی اور میرے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا کیونکہ انکلے ناک کا آپریشن کرنے سے انکا کافی خون ضائع ہونے کا خطرہ تھا لیکن میں کامیاب ہوئی اور راجر ورکر کو رائنو فیما نامی بیماری تھی۔

واضح رہے کہ سرجری کے بعد راجر کا کہنا تھا کہ اب میری زندگی بدل گئی ہے اور میری ناک بھی بہت اچھی لگ رہی ہے ، ہاں مجھے اپریشن کے بعد ٹھیک ہونے میں وقت ضرور لگا تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts