چینی والدین اپنی بچی کی شرارتوں اور ضدی پن سے تنگ آگئے تھے اس لیے اپنی 13 سال کی کم عمر بچی کو 2 دن کیلئے اکیلے ایک جزیرے پر چھوڑ آئے ، یہ واقعہ چین کے شہر بیجنگ کے صوبے شوڈونگ کا ہے۔والدین کے مطابق بچی نے کچھ دن جزیرے پر اکیلے گزارے تو اس کے اندر کافی زیادہ مثبت تبدیلیاں اب دیکھنے میں آرہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بچی کو جزیرے پر اکیلا دیکھنے پر مچھیروں نے فوراََ متعلقہ ادرے کو مطلع کیا ، ریسکیو عملے نے بچی حفاظت میں لے کر کو والدین کے حوالے کر دیا ۔
بلاشبہ والدین کا یہ عمل بلکل غلط تھا کیونکہ کیا معلوم مذکورہ ضدی بچی کوئی انتہائی قدم اٹھا لیتی جس سے اس کی جان کو خطرہ ہوتا لیکن والدین کی خوش قسمتی یہ تھی کہ بچی نے ایسا کچھ نہیں کیا ۔واضح رہے کہ والدین عموماَََ اپنے بچوں کو سبق سکھانے کیلئے سختی سے کام لیتے ہیں مگر اس طرح یو ں ایک جزیرے پر تنہا چھوڑ دینے کا یہ پہلا واقعہ تھا ۔