حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، عازمین حج نماز فجر کے بعد سے ہی منیٰ پہنچنا شروع ہو گئے تھے اور مسجد نمرہ میں شیخ بند ربن عبدالعزیز خطبہ حج دیں گے ، خطبہ حج اردو زبان سمیت 10 مزید زبانوں میں نشر کیا جا ئے گا ۔حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ قصر کر کے پڑھیں گے اور پھر غروب آفتاب کے بعد نماز مغرب ادا کیے بغیر مزدلفہ روانہ ہو جا ئیں گے۔
اس کے علا وہ حجاج کرام مزدلفہ میں مغرب اور عشاعء کی نما زیں 1 ازان اور 2 تکبیروں کے ساتھ اداد کریں گے اور مناسک حج کی ادائیگی کیلئے حجاج کرام منیٰ کی خیمہ بستویوں میں موجود تھے جہاں حاجیوں نے رات بھر عبادت کی۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اس سال سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی و غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔